علیمہ خان

مجھ سے کیوں خوفزدہ ہیں کہ مجھے سفر نہیں کرنے دے رہے،علیمہ خان

راولپنڈی (رپورٹنگ آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ مجھ سے کیوں خوفزدہ ہیں کہ مجھے سفر نہیں کرنے دے رہے.

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھ پر الزام ہے کہ میں نے بانی پی ٹی آئی کا پیغام کارکنوں تک پہنچایا۔

علیمہ خان نے کہا کہ صرف پیغام رسانی کی وجہ سے مجھ پر 60 مقدمات بن چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں بریفنگ کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی نے ہمیں نہیں بتایا۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے بھائی کے لیے کھڑے ہیں، ہمیں کوئی نہیں روک سکتا۔