ممبئی (ر پورٹنگ آن لائن) بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار اور عالمی وبا کورونا وائرس کو شکست دینے والے امیتابھ بچن نے اپنے ٹی وی پروگرام ‘کون بنے گا کروڑ پتی 12’ کیلئے نظم لکھ کر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئر نگ ایپ انسٹاگرام پر امیتا بچن نے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جو اْن کے ٹی وی پروگرام ‘کون بنے کروڑ پتی’ کے سیٹ کی ہے،
تھری پیس سوٹ پہن کر کْرسی پر بیٹھے اور ہاتھ میں موبائل فون تھامے امیتابھ بچن نے اپنی اِس تصویر کے ساتھ ایک شاندار نظم بھی لکھی۔بھارتی اداکار نے اپنے ٹی وی پروگرام ‘کون بنے گا کروڑ پتی’ کے سیزن 12 کے لیے نظم کچھ اِس طرح لکھی۔جی ہاں حضور میں کام کرتا ہوں،میں طرح طرح کے کام کرتا ہوں،
میں قسم قسم کے کام کرتا ہوں،کچھ کام کیے تھے میں نے تفریح میں،کچھ کام کیے میں نے زبردستی میں،یہ KBC کی لت لگ گئی ہے،لوگوں کو مطمئن رکھوں بس یہی مقصد ہے میرا،شروعات ہوئی ہے ابھی تو دن کچھ باقی ہیں،ہمیں پیار اور احترام ملے تو ہم مشکور ہیں،ہم اپنا کام کریں، تم اپنا کام کرو۔