نور بخاری

مجھے شہناز گل کیلئے بہت افسوس ہورہا ہے، نور بخاری

کراچی (ر پورٹنگ آن لائن)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابق اداکارہ نور بخاری نے کہا ہے کہ اْنہیں بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا کی موت اور شہناز گل کے دْکھ پر بیحد افسوس ہے۔انسٹاگرام پر جاری کی گئی سٹوری میں نور بخاری نے کہا کہ ‘میں نے جب سے سدھارتھ کی موت کے بارے میں سْنا ہے تو میں بیحد اْداس ہوں کیونکہ گزشتہ 6 ماہ سے، میں سدھارتھ اور شہناز کو فالو کر رہی ہوں اور مجھے اْن کی محبت بھری کہانی بہت پسند آئی۔

‘نور بخاری نے کہا کہ ‘مجھے نہیں معلوم کہ مجھے ان کیلئے افسوس کرنے کی اجازت ہے یا نہیں کیونکہ میرے پاس بہت سے لوگوں کے میسجز آرہے ہیں جن میں مجھ پر تنقید کی جارہی ہے’۔سابق اداکارہ نے کہا کہ ‘مجھے شہناز گِل کیلئے بہت زیادہ دْکھ ہورہا ہے اور سدھارتھ کی والدہ کیلئے بھی۔’ اْنہوں نے کہا کہ ‘سدھارتھ شکلا ایک زبردست اداکار اور بہترین انسان تھے، انسانیت کے ناطے مجھے اْن کے لیے بہت افسوس ہورہا ہے۔’نور بخاری نے لکھا کہ ‘شہناز گل اور سدھارتھ کی محبت کی کہانی دل دہلا دینے والی تھی’۔