حلیم عادل

مجھے داعش کے ملزمان کی کھولی میں رکھا گیا، حلیم عادل

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے دعوی کیا ہے کہ انہیں جیل میں دہشت گرد تنظیم سے تعلق رکھنے والے ملزمان کی کھولی میں رکھا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالتی حکم پر سینٹرل جیل منتقل کیے جانے والے تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کو سینے میں درد کی شکایت بھی ہوئی تھی جس پر انہیں قومی ادارہ برائے امراض قلب منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈائریکٹر آرتھوپیڈک بھی پہنچے اور حلیم عادل کا مکمل معائنہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ کے کندھے ، گردن، ہاتھ اور دیگر حصوں پر تشدد کیا گیا جبکہ پیر میں بھی تشدد کی وجہ سے سوجن ہے۔ حلیم عادل شیخ کو ٹانگ میں راڈ لگی ہوئی ٹانگ سمیت جسم کے دیگر اعضا پر چوٹیں آئی ہیں۔ رات دیر گئے جناح اسپتال کے آرتھوپیڈک کے سربراہ اے آر جمالی این آئی سی وی ڈی چیک اپ کے لئے پہنچے تھے، اے آر جمالی نے ہڈیوں کے زخم ہونے پر حلیم عادل شیخ کو جناح اسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی تھی۔