پرویز رشید 6

مجھے خوشی ہے اپوزیشن نے عدلیہ کے حق میں تقاریر کیں، سینیٹر پرویزرشید

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)مسلم لیگ (ن ) کے رہنما اور سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ اپوزیشن نے آج عدلیہ کے حق میں تقاریر کیں۔

سینیٹر پرویز رشید نے سینیٹ میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹر علی ظفر کے ساتھ میرا احترم، محبت اور ڈسپلن کا رشتہ ہے، اپنی تقریر میں ایک وکیل کے طور پر اْنہوں نے ہمیں اپنا پسندیدہ رْخ دکھایا۔اْنہوں نے کہا کہ وہ رْخ جس نے پاکستان پر زخم لگائے اور عدلیہ کو عدالتی نظام کا حصہ ہونے کی بجائے ایک پارٹی کے آلہ کار بنے، میں نہیں کہتا کہ ہمیں ان سے انتقام لینا ہے مگر نظام میں بہتری لانا ضروری ہے۔

رہنما مسلم لیگ (ن )نے کہا کہ سینیٹر حامد خان نے اٹھارویں ترمیم کو آج خراجِ تحسین پیش کیا، مجھے خوشی ہے کہ اپوزیشن نے آج عدلیہ کے حق میں تقاریر کیں۔سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ اپوزیشن نے ترمیم کی صرف ایک شق پر بات کی ہے، اس کا مطلب ہے کہ اپوزیشن نے باقی تمام شقوں کو تسلیم کر لیا ہے، علی ظفر سے گزارش ہے کہ جس کمیٹی کے یہ چیئرمین ہیں اْس اجلاس میں شرکت کیا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں