کراچی (رپورٹنگ آن لائن)آل رائونڈر شعیب ملک نے اپنے بھتیجے محمد حریرہ کی ٹرپل سنچری پر ردعمل دیتے ہوئے انتہائی خوشی کا اظہار کیا۔شعیب ملک نے ٹوئٹر پر خصوصی پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے محمد حریرہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ مجھے تم پر فخر ہے۔سابق کپتان نے حریرہ کو ہدایت دی کہ ایسے ہی سخت محنت کرتے رہو اور مضبوطی سے آگے بڑھو۔کرکٹر نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ابھی تمہارے آگے لمبا سفر ہے جسے طے کرنا ہے۔
نوجوان کرکٹر نے شعیب ملک کی ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس تعریف اور حوصلہ افزائی سے ایسا لگ رہا ہے جیسے وہ چاند پر پہنچ گئے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز محمد حریرہ نے قائد اعظم ٹرافی میں ناردرن کی جانب سے بلوچستان کے خلاف ٹرپل سنچری اسکور کی تھی۔