عارف لوہار

مجھے ایسا لگتا ہے والد محترم آج بھی میری رہنمائی کرتے ہیں ‘ عارف لوہار

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)نامور فوک گلوکار عارف لوہارنے کہا ہے کہ میرے والد محترم کو دنیا سے رخصت ہوئے چار دہائیوں سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن اس دوران شاید ہی کوئی لمحہ ایسا ہو جس میں مجھے ان کی یاد نہ آئی ہو ،والد محتر م کے انتقال کو 44سال ہو گئے ہیں لیکن مجھے آج بھی یہی لگتا ہے وہ میرے ساتھ ہیں اور میری رہنمائی کرتے ہیں۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عارف لوہار نے کلہا کہ میرے والد محترم نہ صرف میرے آئیڈیل تھے بلکہ میرے بہترین دوست بھی تھے ،میں نے ایک بیٹے کا نام اپنے والد محترم کے نام پر رکھا ہے ، اسے بھی اپنے داداکی طرح پرفارم کرنے کا شوق ہے ، میری خواہش ہے کہ میرے بچے بھی خاندان کی میراث کو آگے لے کر بڑھیں لیکن اس کے ساتھ یہ بات بھی واضح ہے کہ میں ان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کرتا۔

عارف لوہار نے بتایا کہ میں ان دنوں اپنے گائوں آیا ہوں ، میں جب بھی شہرکی مصروف زندگی سے اکتا جاتا ہوں تو آبائی گائوں کا سفر کرتا ہوں اور یہاں جو سکون میسر آتا ہے اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا ، میری اپنے گائوں سے بہت سی یادیں جڑی ہوئی ہیں، یہاں آج بھی بے پناہ محبتیں اور چاہتیں ملتی ہیں۔