شہباز گل

مجرمہ مریم نوازنے حلیمہ سلطان بننے اورکرپشن کو قومی فریضہ بنا کر بیچنے کی کوشش کی، شہباز گل

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہباز گل نے کہاہے کہ مجرمہ مریم نوازنے حلیمہ سلطان بننے اورکرپشن کو قومی فریضہ بنا کر بیچنے کی کوشش کی مگر گلگت کی عوام نے ان کے کرپشن زدہ بیانیے کو مسترد کر دیا ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر معاون خصوصی شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ پرچی چیئرمین بلاول بھٹو نے ٹوپیاں پہننے، پہنانے اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ڈیل میں ملی 12 نشستوں کا جعلی منجن بیچنے کی کوشش کی، لیکن گلگت بلتستان کی عوام نے ان کی کرپشن، جعلی بیانیے اور ٹوپیوں کو یکسر مسترد کر دیا

جبکہ دوسری جانب مجرمہ مریم نواز نے بھی حلیمہ سلطان بننے اور کرپشن کو قومی فریضہ بنا کر بیچنے کی بہت کوشش کی مگر گلگت کی عوام نے دونوں کو مسترد کر دیا ۔