سپریم لیڈر 34

مجتبی خامنہ ای بلکل ٹھیک ہیں،نائب ایرانی وزیرخارجہ

تہران (رپورٹنگ آن لائن)ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای کے منظرِ عام پر نہ آنے اور ان کی صحت سے متعلق میڈیا پر مختلف قسم کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔

اب حال ہی میں ایران کے نائب وزیرِ خارجہ اسماعیل بقائی نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ایرانی سپریم لیڈر کی حالت سے متعلق میڈیا پر گردش کرتی تمام خبروں کی تردید کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں آپ کو بتا سکتا ہوں کہ مجتبی خامنہ ای بالکل ٹھیک ہیں، مجھے یقین ہے کہ آپ پہلے ہی ان کا پیغام سن چکے ہیں اور امید ہے کہ بہت جلد وہ عوام کو ایک اور پیغام دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں