مرتضی وہاب

متنازعہ مردم شماری پر حلقہ بندیاں نہیں ہوسکتی، مرتضی وہاب

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)ایڈمنسٹریٹر کراچی اور ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہاکہ متنازعہ مردم شماری پر حلقہ بندیاں نہیں ہوسکتی ،درست مردم شماری کرائی جائے تو سندھ حکومت بلدیاتی الیکشن کے لئے تیار ہے،

منگل کو سندھ اسمبلی کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضی وہاب نے کہاکہ سندھ میں بیوروکریسی کے اندر بھی کچھ مسائل ہیں، افسران کی کمی کے باعث، افسران کی فلوٹنگ کی گئی ہے،انہوں نےکہاکہ ہم نے بلدیاتی الیکشن سے متعلق تمام گزارشات الیکشن کمیشن کے سامنے رکھی ہیں،مرتضی وہاب نے کہا کہ چین کو کلفٹن میں زمین الاٹ کی گئی ہے،اس موقع پر وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو نے کہاکہ پانی کی کمی سے بدین اور ٹیل اینڈ پر شہر بری طریقے سے متاثر ہوئے ہیں، سندھ کے پاس خریف کی فصل کے لئے پانی نہیں ہے،ان کاکہنا تھا کہ ہمارے پاس اتنا پانی نہیں کہ عمر کوٹ اور کراچی کو پانی دیا جائے۔