حیدر سلطان 149

متحد ہو کر کاوشیں کی جائیں تو فلم انڈسٹری خستہ حالی کے دور سے نکل آئیگی ‘ حیدر سلطان

لاہور (ر پورٹنگ آن لائن )نامور اداکار حیدر سلطان نے کہا ہے کہ متحد ہو کر کاوشیں کی جائیں تو فلم انڈسٹری خستہ حالی کے دور سے باہر نکل سکتی ہے،کراچی میںفلمسازی کے رحجان میں اضافہ خوش آئند ہے لیکن اس کے لئے لاہور کی انڈسٹری کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں حکومتیں اپنی فلم انڈسٹری کو سپورٹ کرتی ہیں مگر بد قسمتی سے ہماری ہر حکومت نے فلم انڈسٹری کی طرف سے آنکھیں بند رکھیں.

جس پروڈیوسر کو فلم میں نقصان ہوا تو دوبارہ اس کیلئے فلمسازی کرنا مشکل ہو گیا اگر حکومت بجٹ مختص کر دے تو فلم انڈسٹری بحرانی کیفیت سے نکل سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پروڈیوسرز اپنی سطح پر بھی جوائنٹ ونچر کریں تاکہ مالی بوجھ کم ہو ،اس کے ساتھ حکومت بھی فلم انڈسٹری کو آسان شرائط پر قرضے دے۔ انہوں نے کہاکہ جہاں تک بھی ممکن ہو سکتا ہے سب فلم انڈسٹری کی بقاء کے لئے جدوجہد میں مصروف ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں