عرب امارات

متحدہ عرب امارات 2025 میں ڈیجیٹل مسابقت میں نویں نمبر پر آگیا

ابوظہبی (رپورٹنگ آن لائن)متحدہ عرب امارات عالمی ڈیجیٹل مسابقتی رپورٹ 2025 کے تازہ ترین ایڈیشن میں درجہ بندی میں نویں نمبر پر آگیا ہے۔

وہ 2017 کے پہلے ایڈیشن میں اٹھارہویں نمبر پر تھا۔ یہ رینکنگ سوئٹزرلینڈ کے شہر لوزان میں انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار مینجمنٹ ڈویلپمنٹ کی طرف سے جاری کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے ڈیجیٹل مسابقت کے اہم ستونوں میں اعلی درجے کے نتائج حاصل کیے ہیں۔

ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کو اپنانے اور جدید ڈیجیٹل نظام تیار کرنے کے نتیجے میں مستقبل کی تیاری کے ستون میں یہ عالمی سطح پر پانچویں نمبر پر رہا۔ اس نے اپنے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل سرکاری خدمات میں سرمایہ کاری کی توسیع کی وجہ سے ٹیکنالوجی کے ستون میں عالمی سطح پر چھٹا نمبر حاصل کیا۔