دبئی(رپورٹنگ آن لا ئن ) متحدہ عرب امارات میں زندگی معمول پر آنے لگی ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ مملکت میں کورونا کی وبا کمزور پڑنے لگی ہے جبکہ 23ویں دبئی سمر سرپرائز فیسٹول کا آغاز کردیا ہے ، جہاں خریدار خاص طور پر خاندان اور بچے دبئی بھر میں سیروتفریح کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر سے تعطیلات کیلئے آنے والوں کے استقبال کے دو دن بعد ہی دبئی میں اس فیسٹیول کا آغاز کردیا گیا ہے۔ مزید یہ کہ کورونا سے لڑنے کے لئے مستقل کوششوں کے تحت شہر بھر میں سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔
برج خلیفہ دیکھنے والے ڈیک پر آتشبازی بھی کی گئی ہے۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں تعلیمی ادارے کھولنے کیلئے تیاریاں جاری ہیں، سکولوں کو سینیٹائز کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا، خصوصی ہدایات جاری کر دی گئیں، تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ستمبر میں ہوگا۔