اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کی جانب سے قانون سازی کے لیے بلائے گئے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی طے کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پوری قوت سے حکومت کی جانب سے کی جانے والی قانون سازی کا راستہ روکیں گے، اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں اپنے اپنے اراکین پارلیمنٹ کی 100 فیصد حاضری یقینی بنائے گی۔
اجلاس کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ ملک کو معاشی زوال اور عوام کو مہنگائی کے وبال میں مبتلا کرنے والی ظالم حکومت سیاہ قوانین سے زندگی نہیں پاسکتی، حکومت گرتی ہوئی دیوار ہے، سہارے اسے بچا نہیں سکتے۔ تفصیلات کے مطابق شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں سید خورشید شاہ، یوسف رضاگیلانی، مولانا اسعد،سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور مسلم لیگ(ن) کے پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف بھی اجلاس میں موجود تھے ،سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، رانا ثنائاللہ کے علاوہ اپوزیشن جماعتوں کے دیگراراکین پارلیمان نے بھی شرکت کی ۔
اجلاس میں پارلیمنٹ کے (آج)کے مشترکہ اجلاس کے لئے متحدہ اپوزیشن نے حکمت عملی طے کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پوری قوت سے حکومت کی جانب سے کی جانے والی قانون سازی کا راستہ روکیں گے، اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں اپنے اپنے اراکین پارلیمنٹ کی 100 فیصد حاضری یقینی بنائے گی۔اجلاس کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ ملک کو معاشی زوال اور عوام کو مہنگائی کے وبال میں مبتلا کرنے والی ظالم حکومت سیاہ قوانین سے زندگی نہیں پاسکتی، حکومت گرتی ہوئی دیوار ہے، سہارے اسے بچا نہیں سکتے۔