شہباز گل

متبادل عمران خان کا نہیں مریم نواز کا تیار ہوچکا ہے، شہبازگل

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہاہے کہ متبادل عمران خان کا نہیں مریم نواز کا تیار ہوچکا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ مریم نواز کا متبادل ناصرف تیار ہوچکا بلکہ لانچ بھی ہوچکا ہے، مریم نواز اپنا متبادل تیار ہونے پر غصہ سے اسلام آباد آ گئیں، لاہور میں کسی اور نے ویڈیو لنک پر پارٹی اجلاس میں شرکت کی۔