سرگودھا( ر پورٹنگ آن لائن) صوبائی وزیر لیبر و انسانی وسائل پنجاب انصر مجید خان نیازی کے ہمراہ سرگودھا شہر میں آتشزدگی سے
متاثرہ علاقہ بلاک ایک کے تاجران پر مشتمل وفد نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کی۔جس میں چوک بلاک نمبر 1
سرگودھا میں لگنے والی آگ سے ہونے والے نقصانات کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا اور آتشزدگی کی تباہ کاریوں اور متاثرین کے
نقصیانات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔جس پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے وفد کو یقین دلایا کہ متاثرہ تاجر برادری کے لی
ے حکومتی اقدامات کئے جائیں گے۔ وفد میں مرزا مختار سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف ٹریڈرز ونگ شمالی پنجاب ،
شیخ عمر، شیخ جاوید،ملک عرفان حیدر، مرزا سلیمان بیگ اور دیگر بھی شامل تھے۔