جہانگیر ترین

مبینہ منی لانڈرنگ، جہانگیر ترین اور بیٹے نے ایف آئی اے میں جواب جمع کروا دیا

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور انکے بیٹے علی ترین پر منی لانڈرنگ کے الزامات کے معاملے پر جے ڈی ڈبلیو کے سیکرٹری نے وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے)کو دونوں کے جوابات جمع کروا دیے. ذرائع کے مطابق جے ڈی ڈبلیو کے آفس سیکرٹری مقصود ملہی نے جوابات ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کو جمع کروادئے۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے کی جانب سے جمع کرائے گئے جوابات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ وہ متعلقہ ہیں یا غیر متعلقہ۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق جو جوابات جمع کروائے گیے ہیں انہیں 22 اپریل کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔خیال رہے کہ ایف آئی اے نے ایک روز قبل جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے کو آٹھ سوالات کے جوابات جمع کروانے کے لیے خط لکھا تھا۔