مایا علی

مایا علی کی طبیعت ناساز، مداح سے دعاؤں کی درخواست کردی

کراچی (ر پورٹنگ آن لائن)پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ مایا علی کی طبیعت ایک بار پھر ناساز ہوگئی، انہوں نے اپنی ایک مداح سے خصوصی دعاؤں کی اپیل کی ہے۔اداکارہ کی انسٹاگرام پوسٹ پر ایک صارف نے اْن سے سوال کیا کہ انہیں معلوم ہوا ہے کہ آپ کی طبیعت ناساز ہے ، اب آپ کی طبیعت کیسی ہے؟۔

جواب میں مایا علی نے کہا کہ مجھے آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ جس اکاؤنٹ کو مایا علی نے جواب دیا وہ انہی کا ایک فین پیج ہے۔