کراچی/حیدرآباد(رپورٹنگ آن لائن)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، اس مقصد کے حصول کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں رہے ہیں۔ سینئروزیرشرجیل انعام میمن نے حیدرآباد میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے لئے اہم تجارتی مراکز کا تفصیلی دورہ کیا۔
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن بے سبزی، پھل، گوشت، آٹا، چینی اور دیگر بنیادی اشیا کی قیمتیں چیک کیں،دورے کے دوران بعض دکانداروں کو نرخ نامے آویزاں نہ کرنے اور سرکاری قیمتوں سے زائد وصولی پر تنبیہ کی گئی،شرجیل انعام میمن نے موقع پر موجود شہریوں سے گفتگو کی اور قیمتوں کے حوالے سے شکایات بھی سنیں۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو رمضان المبارک کے دوران سرکاری نرخ ناموں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ ماہ صیام میں منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
حکومتِ سندھ عوام کو ریلیف دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ ضلع انتظامیہ مقررہ نرخوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائے۔رمضان برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے، اسے ناجائز منافع خوری کا ذریعہ بنانا افسوسناک عمل ہے۔ حکومت کی اولین ترجیح عوام کو سستی اور معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔شرجیل انعام میمن نے حکام کو ہدایات دیں کہ روزانہ کی بنیاد پر بازاروں کی نگرانی کی جائے، پرائس چیکنگ کے عمل کو موثر بنایا جائے









