کراچی (ر پورٹنگ آن لائن)اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی محبت سلیم کریم سے اپنی محبت کا اظہار کردیا جس نے اس معاملے سے متعلق تمام افواہوں کو ختم کردیا ہے۔ انسٹاگرام پر سلیم کریم کیلئے شیئر کردہ پوسٹ میں ماہرہ نے لکھا کہ آپ نے مجھے بہتر انسان بنایا اور آپ ہی صحیح انسان اور حقیقی محبت ہیں۔ماہرہ نے یہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مائی لو اور ساتھ ایک دل بھی بنایا۔
یہی نہیں ماہرہ نے اپنی اس انسٹا پوسٹ میں سلیم کریم کو بھی ٹیگ کیا جس سے واضح ہوتا ہے کہ اداکارہ اپنی محبت کو سامنے لے آئی ہیں۔ماہرہ کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے دیگر فنکار سلیم کریم کو سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں، اور ماہرہ کو صحیح محبت کے انتخاب پر سراہتے بھی دکھائی دے رہے ہیں۔