ماہرہ خان

ماہرہ خان کا ڈہرکی ٹرین حادثے کی تحقیقات کا مطالبہ

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستانی سپر سٹار ماہرہ خان نے گھوٹکی کے شہر ڈہرکی کے قریب پیش آنے والے دلخراش ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور اس حادثے کی تحقیقات کے لیے اپیل کی ہے۔ماہرہ خان نے ٹوئٹر پر ڈہرکی ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ گھوٹکی میں ٹرین حادثے سے متعلق خبرافسوس ناک ہے۔

اداکارہ نے ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی بخشش اور زخمیوں کی صحتیابی کے لیے دعا بھی کی ہے۔ماہرہ خان نے حادثے کی تحقیقات کے لیے اپیل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں اس حادثے کی تحقیقات اور اس حادثے سے متعلق درست فیصلوں کے لیے امید، دعا اور درخواست کرتی ہوں۔