فردوس عاشق اعوان

ماں سے اظہار محبت کسی ایک دن تک محدود نہیں ہوسکتا،فردوس عاشق اعوان

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)معاون خصوصی فردوس عاشق اعوا ن نے ماﺅں کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ ماں سے اظہار محبت کسی ایک دن تک محدود نہیں ہوسکتا، ماں کی کمی کسی انسان کی زندگی کا سب سے بڑا نقصان ہے،

فردوس عاشق اعوان نے مدرز ڈے کے موقع پر ٹویٹر پیغام میں کہاکہ آج دنیا بھر میں ماں سے محبت کے اظہار کا دن منایا جارہا ہے، ماں وہ ہستی ہے جو ہر وقت اولاد کے گرد دعاﺅں کا حصار بنا رکھتی ہے ،انہوں نے کہا کہ یقینا ماں کی کمی کسی انسان کی زندگی کا سب سے بڑا نقصان ہے،ماں کسی بھی قیمت پر اپنی اولاد کو مشکل میں نہیں دیکھ سکتی۔