سارہ علی خان 182

ماں روزمرہ زندگی میں میری تیسری آنکھ ،کبھی اکیلا نہیں چھوڑوںگی’ سارہ علی خان

ممبئی(ر پورٹنگ آن لائن)بالی ووڈ اداکار سیف علی خان اور ان کی پہلی اہلیہ امریتا سنگھ کی بیٹی اداکارہ سارہ علی خان نے شادی کے لیے انوکھی شرط رکھ دی۔اداکارہ سارہ علی خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں اپنی والدہ کی مدد کے بغیر اپنے کپڑوں کے ساتھ میچنگ چوڑیاں پہنے بغیر انٹرویو کیلئے بھی نہیں جاتی ،جب تک میری ماں مجھے بتاتی نہیں ہیں کہ میں سوٹ کے ساتھ کونسی چوڑیاں پہنوں ، میری اوقات نہیں ہے کہ میں اپنی ماں سے دور بھاگ سکوں ، کہیں بھی بھاگ جائوں ہرروزاسی گھرجانا ہے ۔

بالی وڈ اداکارہ سارہ علی خان نے کہا ہے کہ ان کی ماں روزمرہ زندگی میں ان کی تیسری آنکھ ہیں، والدہ کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑیں گی۔سارہ نے دوران انٹرویو مذاق میں کہا کہ ان کے ہونے والے شوہر کو شادی کے بعد ان کے ہی گھر میں شفٹ ہونا پڑے گا۔میں کسی ایسے شخص سے شادی کروں گی جو میری ماں کے ساتھ رہ سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں