ماڈل آمنہ رائے

ماڈل آمنہ رائے کی سالگرہ، ساتھی فنکاروں کی فیملیز کے ہمراہ شرکت

لاہور(ویب ڈیسک)ماڈل اداکارہ آمنہ رائے کی سالگرہ ساتھی فنکاروں فیملی ممبران کی شرکت اس موقع پر کیک کاٹا گیا تفصیلات کے مطابق آمنہ رائے نے ا پنی سالگرہ اپنے اندازسے ا پنے دوستوں کوخاندان کےساتھ منائی۔
ماڈل آمنہ رائے

اداکارہ نے اس تقریب کی ویڈیوزسوشل میڈیا پراپلوڈ کیں جس پران کے مداحوں اورسوشل میڈیا صارفین نے ا ن کےلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا اداکارہ اپنے اس خاص دن کومنانے کےلئے ر نگوں سے بھرپورایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں رنگ برنگ ےغباروں،پھولوں اورنگوں سے بھرے ہوئے کیک شامل تھے سالگرہ تقریب میں اداکارہ لیلی،سدرہ نور،ماہم نعیم،رابیل،مناہل ،مشی، ڈانس ڈائریکٹر راجو، فیشن ڈیزائنر ٹمی، پرڈیوسر رانا نور،اور گلوکار ثقلین عیسی خیل نے شرکت کی اس موقع پر گلوکار ثقلین نے اپنی شاندار پررفارمنس کا مظاہرہ کیا اداکارہ آمنہ رائے نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خوشی کے پل منانے کے موقع اسی طرح حاصل ہوتے ہیں میری سالگرہ میں تمام دوستوں فیملی ممبران نے شرکت کر کے میری خوشیوں کو دوبالا کردیا ہے انہوں نے کہا کہ ان دنوں پنجابی اردو فلموں میں جلوا گر ہوں واضح رہے کہ اداکارہ و ماڈل آمنہ رائے کو ابھی شو بز کی دنیا میں قدم رکھے زیادہ عرصہ نہیں ہوا، مگر انہوں نے جو بھی کام کیا اسے ہر کسی نے سراہا۔ وہ کئی ٹی وی شوز میں شرکت کر چکی ہیں، کئی برینڈز کے لئے فوٹو شوٹ کروا چکی ہیں