ابراہیم بوباکر کیٹا 215

مالی کے صدر ابراہیم بوباکر کیٹا اپنے عہدے سے مستعفی، پارلیمنٹ تحلیل

بماکو (ر پورٹنگ آن لائن) مغربی افریقی ملک مالی کے صدر ابراہیم بوباکر کیٹا نے حراست میں لیے جانے کے بعد اپنے

عہدے سے استعفی دے دیا اور پارلیمنٹ کو تحلیل کر دیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے نے مقامی ٹی وی کی رپورٹ کے حوالے س

ے بتایا کہ گزشتہ روز فوج نے مالی کے صدر ابراہیم بوباکر کیٹاکے ہمراہ وزیراعظم بوبو کیسی، وزیراعظم کے بیٹے و سپیکر قومی اسمبلی،

وزیر خارجہ، وزیر خزانہ اور دیگر عہدیداروں کو حراست میں لے کر دارالحکومت بماکو میں فوجی کیمپ میں لے گئی جس کے بعد صدر نے

اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے گزشتہ روز ٹی وی پر اپنے خطاب میں کہا کہ وہ اقتدار میں رہنے کے

لیے ملک میں کوئی خون خرابہ نہیں چاہتے اس لیے وہ نہ صرف خود استعفی دے رہے ہیں بلکہ حکومت اور پارلیمنٹ کو بھی تحلیل

کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر آج ہماری مسلح افواج کے کچھ عناصر چاہتے ہیں کہ ان کی مداخلت کے ذریعہ میرے اقتدار کا خاتمہ

ہو تو میرے پاس مستعفی ہونے کے علاوہ واقعی کوئی دوسرا انتخاب نہیں ہے۔ بوباکر کیٹا نے 2018 کے انتخابات میں دوسری

بار کامیابی کے بعد صدر منتخب ہوئے لیکن کرپشن، معاشی بد نظمی اور ملک کے علاقوں میں فرقہ وارانہ تشدد کے عروج پر عوام

میں غصہ پایا جاتا ہے اور یہی نہیں مسلح گروپوں کے ساتھ جاری تنازعات، تنخواہوں کی ادائیگی سے متعلق فوج میں غصے کی

لہر اور وسیع پیمانے پر عدم اطمینان بھی پایا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ عوام نے حالیہ چند ماہ سے ہونے والے مظاہروں کے

دوران اصلاحات کا مطالبہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں