کراچی(ر پورٹنگ آن لائن)مالی سال 19-2018 کے دوران ملک بھر کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی مجموعی کارکردگی ناقص رہی۔
کم وصولیوں سمیت بجلی کی ترسیل اور تقسیم کے نقصانات سے قومی خزانے کو 209ارب روپے سے زیادہ کا نقصان پہنچا۔ کے
الیکٹرک سمیت ملک بھر کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے عملے اور عوام کی مختلف واقعات میں 175جانیں ضائع ہوئیں۔نیپرا نے
ملک بھر کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی کار کردگی رپورٹ برائے مالی سال19-2018جاری کر دی۔ جس کے مطابق کمپنیاں
نیپرا اہداف پر پورا اترنے میں ناکام رہیں۔بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے مالی سال 19-2018کے دوران مجموعی طور پر کم وصولیوں
کے ذریعے 172ارب 50کروڑ روپے کا نقصان کیا۔ یہ نقصانات مالی سال18-2017سے 200 فیصد زیادہ ہیں۔ بجلی تقسیم کار
کمپنیوں نے ترسیلی اور تقسیمی نقصانات کے ذریعے 38ارب روپے کا نقصان بھی کیا۔نیپرا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی
سال 19-2018 میں بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں عملے اور عوام کو کرنٹ لگنے کے واقعات میں 175 اموات ہوئیں۔ ان ہلاکتوں
میں 18-2017 کے مقابلے میں 14فیصد اضافہ ہوا۔ 175میں سے 54 اموات کے-الیکٹرک کے علاقوں میں ہوئیں۔
بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں گزشتہ مالی سال 2019-20 کے صرف پہلے 6ماہ کے دوران ہلاکتوں کے 120واقعات ہوئے۔
جن میں سے 52 اموات کے-الیکٹرک کے علاقے میں ہوئیں۔رپورٹ کے مطابق پیسکو ،کیسکو ،حیسکو اور
سیپکو کی کارکردگی بہت ناقص رہی۔