ترسیلات

مالی سال 22 کے پہلے سات ماہ کے دوران ترسیلات بڑھ کر 18 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئیں

کراچی(ر پورٹنگ آن لائن)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہاہے کہ مالی سال 22 کے پہلے سات ماہ کے دوران ترسیلات بڑھ کر 18 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئیں جو گذشتہ سال کی اسی مدت کی نسبت 9.1 فیصد زائد ہیں۔مرکزی بینک کے مطابق جنوری 2022 میں کارکنوں نے 2.14 ارب ڈالر ترسیلات بھجوائیں ، اس طرح مسلسل 20 ویں مہینے 2 ارب ڈالر سے زائد ترسیلات وطن پہنچیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جنوری 2021 کے مقابلے میں ترسیلات 5 فیصد کم رہیں جس کی جزوی وجہ سفر پر عائد رکاوٹوں کا نرم ہونا ہے۔ گذشتہ ماہ کے مقابلے میں ترسیلات 14.9 فیصد کم رہیں جس کا سبب سیزن ہے۔ جنوری 2022 میں زیادہ تر رقوم سعودی عرب (540ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (374ملین ڈالر)، برطانیہ (320 ملین ڈالر)اور امریکہ (208ملین ڈالر)سے آئیں۔