فیصل آباد (رپورٹنگ آن لائن)مالی سال 019/2020میں گڑ کی برآمدات میں24فیصداضافہ تفصیل کے مطا بق مالی سال 018/019میں 3کروڑ51لاکھ ڈالر کا 22ہزار میٹرک ٹن گڑ برآمد کیا گیا تھا جو ما لی سال 019/2020 میں 24فیصد اضا فے کے ساتھ 3کروڑ70لاکھ ڈالر رہی
اور گڑ کی برآمدات کا مجموعی حجم 28ہزار میٹرک ٹن رہا گڑ کے برآمد کندگان کے مطا بق حال ہی میں امریکہ کی ہاوورڈ یونیورسی کے ماہرین کی تحقیق کے مطا بق گڑ مین وافر مقدار میں نمکیات اور وٹامن موجود ہو تے ہیں گڑ نظام ہضم درست رکھنے کے سا تھ ساتھ قبض کشا بھی ہے
گڑ میں موجود پوٹا شیم وزن کنٹرول کر نے میں اہم کردار ادا کر تا ہے اس تحقیق کے بعد انٹرنیشنل مارکیٹ میں گڑ کی مانگ بڑھ گئی برآمد کندگان کے مطا بق پاکستانی غر کی برآمدات بڑھنے سے کسان کو فا ئدہ ہو گا اور ملک میں کثیر زر مبا دلہ بھی آئے گا۔