کراچی(ر پورٹنگ آن لائن)مالی سال22-2021کے پہلے دوماہ میں تجارتی خسارہ119 فیصد سے بھی بڑھ گیا۔ ادارہ شماریات نے بیرونی تجارت کے اعدادوشمار جاری کردیئے۔ادارہ شماریات کے مطابق تجارتی خسارہ 7 ارب 49کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے ۔ جولائی کے مقابلے اگست میں برآمدات میں 4.53 فیصد کمی رہی۔جولائی 2021 میں برآمدات کا حجم 2 ارب 34کروڑ ڈالر تھا۔اگست 2020 میں برآمدات کا حجم 2 ارب 23 کروڑ ڈالر رہا۔جولائی کے مقابلے اگست میں درآمدات میں 15.39 فیصد اضافہ ہوا ۔
جولائی 2021 میں درآمدات کا حجم 5 ارب 60کروڑ ڈالر تھا۔اگست 2020 میں درآمدات کا حجم 6 ارب 46 کروڑ ڈالر تھا۔ادارہ شماریات کے مطابق برآمدات میں 27.59 فیصد اضافے کے بعد 4 ارب 57کروڑ ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں، گزشتہ سال 3 ارب 58کروڑ ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔اعدادو شمار کے مطابق درآمدات 72.59فیصد اضافے سے 12 ارب 6 کروڑ ڈالررہیں۔ گزشتہ سال 6 ارب 99کروڑ ڈالر کی درآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔