مالی سال

مالی سال کے پہلے دو ماہ میں سبزیوں کی برآمدات میں 83فیصد اضافہ

لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) مالی سال 2021-22 کے پہلے دو ماہ میں سبزیوں کی برآمدات میں گزشتہ سال اسی مدت کے مقابلے میں 83 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابقجولائی سے اگست کے دوران 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر مالیت کی سبزیاں برآمد کی گئیں جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں 2 کروڑ ڈالر کی سبزیاں برآمد کی گئی تھیں۔اعداد و شمار کے مطابق تمباکو کی برآمدات میں 48 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کی مالیت 50 لاکھ ڈالر ہے جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں تمباکو کی برآمدات 30 لاکھ ڈالر تھیں۔

پھلوں کی برآمدات میں بھی 23.49 فیصد اضافہ ہوا۔موجودہ مالی سال میں 8 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کے پھل برآمد کیے گئے جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں 7 کروڑ ڈالر کے پھل برآمد کیے گئے تھے۔ اسی دوران دیگر تمام اشیائے خور و نوش کی برآمدات میں 81.68 فیصد کمی واقع ہوئی ہے، کیونکہ رواں مالی سال میں 15.1 کروڑ ڈالر مالیت کی اشیائے خورو نوش برآمد کی گئی تھیں جبکہ گزشتہ سال اسی عرصہ میں 8.3 کروڑ ڈالر کی اشیائے خور و نوش کی برآمدات کی گئیں۔