وزارت اطلاعات

مالی ایمرجنسی لگانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ، تمام شہری ایسی غلط خبروں پر یقین نہ کریں، وزارت اطلاعات

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وزارت اطلاعات ونشریات نے کہا ہے کہ ایک لیٹر سوشل میڈیا پر سرکلیٹ کررہا ہے ، اس لیٹر کابینہ ڈویژن کی طر ف سے متعدد اقدامات کا ذکر ہے ، فنانشل ایمرجنسی لگانے کیلئے اقدمات اٹھائے جارہے ہیں، اس کا حوالہ د یتے ہوئے وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے ٹویٹ کیا گیا فیکٹ تھریٹ کا نام جاری کیا گیا ۔

وزارت اطلاعات ونشریات نے اس خبر کوغلط قرار دیا ہے ، وزارت اطلاعات کی جانب کہا گیا ہے کہ ایسی کوئی میٹنگز نہیں ہوئیں ، ایسی خبروں کو پھیلانا غیر قانونی وغیر اخلاقی ہیں، ایسی غلط خبروں سے قوم کی خدمت نہیں ہورہی ہے ، بلکہ ملک اور قوم کے ساتھ دشمنی ہورہی ہے ، مالی ایمرجنسی لگانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ، تمام شہری ایسی غلط خبروں پر یقین نہ کریں۔