اداکارہ غزل صدیق

ماضی کی مشہور اداکاہ غزل صدیقی کی ٹی وی سکرین پر واپسی

کراچی ( رپورٹنگ آن لائن)ماضی کے مشہور ڈرامہ سیریل ماروی میں مرکزی کردار نبھانے والی پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ غزل صدیق جلد ہی ایک بار پھر ٹی وی سکرین پر نظر آئیں گی۔فیس بک پر انہوں نے ڈرامہ کے سیٹ سے تصویر شیئر کرتے ہوئے رمضان پلے چاند تارا سے ٹی وی سکرین پر واپسی کا اعلان کیا۔یاد رہے کہ ڈرامہ سیریل ماروی میں مرکزی کردار ماروی سے راتوں رات شہرت پانے والی اداکارہ غزل صدیق بارہ برس کینیڈا میں گزارنے کے بعد پاکستان واپس آگئی ہیں اور ایک بار پھر شوبز انڈسٹری میں واپسی پر خوشی ہیں۔