لاہور(رپورٹنگ آن لائن) نامور کلاسیکل ڈانسر اور ماڈل نمرین بٹ نے کہا کہ ماضی کی فلمیں انتہائی معیاری اور اصلاحی ہوتی تھیں جن میں دیکھنے والوں کے لئے کوئی نہ کوئی پیغام ہوتا تھا۔
آج بھی ہمیں اسی طرفتوجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ میں صرف معیاری فلموں میں اچھے کرداروں میں جلوہ گر ہونا چاہتی ہوں۔ نمرین بٹ نے کہاہے کہ خواہش ہے پنجابی فلموں کاسنہری دور واپس آجائے،میرے پرستار مجھے دیگرزبان کی فلموں کے ساتھ پنجابی زبان کی فلموں میں بھی دیکھنا پسند کریں گے اور ویسے بھی مجھے ذاتی طور پر اردوکے بعد پنجابی فلموں میں کام کرنا اچھا لگتا ہے
اب تک جتنا بھی کام کیا ہے اس کو شائقین کی جانب سے بہت زیادہ پسند کیا گیا جس کی بہت خوشی ہے اور میرے پرستار ہی میرا ایوارڈ ہے اور میں محنت سے ان کا دل جیتنے کی کوشش کرتی رہوں گی۔