اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ ماضی میں ملک کے حکمران رہنے والوں کو بھاگنے کی بہت جلدی ہے، ایسے بھاگ رہے ہیں جیسے چور چوری کے بعد بھاگتا ہے،
شہباز شریف کی بیرون ملک روانگی کے معاملے پر شہباز گل نے اپنے ٹویٹ میں انہیں شدید الفاظ میں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ان چوروں کی تیزیاں دیکھیں کہ ابھی عدالت کے آرڈر کی سیاہی خشک نہیں ہوئی اور روانگی کے لئے ایئرپورٹ پہنچ گئے، اب نہ ان کو کورونا کا ڈر آیا نہ ان کی کمر میں درد ہوئی اور نہ ہی انہیں وطن عزیز کے ہسپتال اور ڈاکٹر اچھے لگے۔