انجیلا میرکل

ماسک اسکینڈل، میرکل کی جماعت مزید بحران کا شکار ہو گئی

برلن (رپورٹنگ آن لائن )جرمن چانسلرانجیلا میرکل کی جماعت کرسچن ڈیموکریٹک یونین (سی ڈی یو) اور صوبے باویریا میں اس کی ہم خیال پارٹی کرسچن سوشل یونین (سی ایس یو)کورونا ماسک افیئر کی وجہ سے مزید مسائل کا شکار ہو گئی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سی ڈی یو کے ایک تیسرے قانون ساز کو بھی اس معاملے کے تناظر میں مستعفی ہونے کا اعلان کرنا پڑ گیا۔ ایک ہفتے میں یہ اس جماعت کے تیسرے رکن پارلیمان کا استعفیٰ ہے۔ یہ پیش رفت ایک ایسے موقع پر ہوئی ہے، جب آئندہ اتوار کو جرمنی کے دو صوبوں میں علاقائی انتخابات ہونا ہیں۔