ماریا زاخارووا

ماسکو ، امریکہ کے انعامی اعلانات مضحکہ خیز ہیں ، ترجمان روسی وزارت خارجہ

ماسکو (ر پورٹنگ آن لائن) روس نے 2020 کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کی کوشش کرنے والے غیر ملکیوں کی خبر دینے

والے کو نقد انعام دینے کے امریکا کے اعلان کا مذاق اڑایا ہے۔روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے امریکی وزارت

خارجہ کے اس اعلان کو مضحکہ خیز بتاتے ہوئے کہا کہ اب ایک دوسرے سے ناراض ہر ہمسایہ ملک امریکہ میں ایک دوسرے

پر الزام لگا کر ایک کروڑ ڈالر کے انعام کا دعویدار بن جائے گا۔ انھوں نے میڈیا میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیؤ کے حوالے

سے سامنے آنے والے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے فیس بک پر سوال پوچھا ہے کہ کیا سبھی کو یہ انعام دیا جائے گا؟

انھوں نے لکھا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ اب تک امریکی وزارت خارجہ کی ویب سایٹ ہمسایہ ملکوں کی جانب سے ایک

دوسرے پر الزام تراشی سے بھر چکی ہوگی۔امریکی وزیر خارجہ نے اپنے ملک میں کچھ مہینے بعد ہونے والے صدارتی انتخابات

میں مداخلت کی کوشش کرنے والے عناصر کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے کو

ایک کروڑ ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔