مکوآنہ (رپورٹنگ آن لائن)برائلرگوشت670روپے کلوپرپہنچ گیا،مارکیٹ کمیٹی نے گردن،پوٹا،کلیجی سمیت برائلر گوشت کی قیمت 670روپے کلو مقرر کر دی،انڈے بھی 233روپے درجن ہو گئے۔
فیصل آباد میں عید کے بعد اتوار کو برائلر گوشت680روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہوتا رہاجبکہ مارکیٹ کمیٹی نے گردن،پوٹا،کلیجی سمیت برائلر گوشت کی قیمت 670روپے کلو مقرر کر دی نیز فارمی انڈے بھی 233روپے درجن ہو گئے۔اس سلسلہ میں اتوار کو چیئر مین مارکیٹ کمیٹی فیصل آباد کی جانب سے جاری کی گئی ریٹ لسٹ کے مطابق برائلر مرغی زندہ فی کلو گرام تھوک کا ریٹ 425روپے اور زندہ پر چون ریٹ 441روپے مقرر کیا گیا جبکہ برائلر مرغی کے گوشت بمعہ گردن،کلیجی، پوٹا کی قیمت 670روپے فی کلو مقرر کی گئی لیکن برائلر گوشت فروخت کرنے والے دکانداران کی جانب سے صافی گوشت کے نام پر برائلر مرغی کا گوشت 680روپے فی کلو گرام فروخت کیا جاتا رہا۔
مزید برآں مارکیٹ کمیٹی فیصل آباد کی جانب سے انڈہ فارمی تھوک پیٹی کے نرخ 6870روپے اور فی درجن فارمی انڈے کے ریٹ 233روپے مقرر کئے گئے لیکن دکانوں پر انڈہ 240روپے درجن فروخت کیا جا تا رہا۔علاوہ ازیں آلو اول 68روپے،پیاز درجہ اول 50روپے،ٹماٹر درجہ اول 90روپے،ادرک انڈونیشیا 640روپے، ادرک تھائی لینڈ 820روپے، لہسن 340روپے،لیموں 170روپے،کریلا 55 روپے،مٹر 250روپے،شملہ مرچ 120روپے،گاجر چائینہ 90روپے کلو فروخت ہوتی رہی۔علاوہ ازیں مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے سیب کے نرخ320کے برعکس 330،کیلا 220کے برعکس 230، آم سندھڑی 140کے برعکس 150اور آم انور رٹول 130کی بجائے 140روپے فی کلو میں فروخت کیا گیا۔