شرح سود

مارچ کے اختتام تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مزید کم ہو گئے

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)31 مارچ کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں ملکی زرمبادلہ ذخائر 5.61 کروڑ ڈالر کم ہوگئے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر کی مالیت 31 مارچ تک 9 ارب 75 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 3.64 کروڑ ڈالر کم ہوکر 4.20 ارب ڈالر کی سطح پر آگئے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر کی مالیت 1.97 کروڑ ڈالر کمی سے 5.55 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 30 مارچ کو ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 35 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی سے 9 ارب 81 کروڑ 59 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔