وزیراعلیٰ پنجاب 166

مارچ کے آخر تک پورے پنجاب میں 100فیصد صحت کارڈ کی سہولت فراہم کی جائے گی، وزیراعلیٰ پنجاب

فیصل آباد(رپورٹنگ آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مارچ کے آخر تک پورے پنجاب میں 100فیصد صحت کارڈ کی سہولت فراہم کی جائے گی، صوبہ پنجاب میں 23نئے ماں بچہ ہسپتال بنا رہے ہیں،158ہیلتھ کی سہولیات صوبہ کے اندر اپ گریڈ کر دی گئی ہیں، وہ دن دور نہیں جب صوبہ پنجاب ایک مثالی صوبہ بن کر ابھرے گا، ہیلتھ کارڈ کے ذریعے فیصل آباد پنجاب کا نمبر ون ڈویژن قرار دیا جائے گا،

بدھ کو، فیصل آباد ڈویژن میں نیا پاکستان قومی صحت کارڈ پروگرام کے اجراءکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ آج فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ اور چنیوٹ کے لوگوں میں صحت کارڈ کی سہولت فراہم کی جائے گی اور پنجاب کی 73فیصد آبادی صحت کارڈ سے مستفید ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ مارچ کے آخر تک پورے پنجاب میں 100فیصد صحت کارڈ کی سہولت فراہم کی جائے گی، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہیلتھ سیکٹر میں سب سے زیادہ کام کیا ہے،400ارب روپیہ اس منصوبے پر خرچ ہوا، صوبہ پنجاب میں 23نئے ماں بچہ ہسپتال بنا رہے ہیں،158ہیلتھ کی سہولیات صوبہ کے اندر اپ گریڈ کر دی گئی ہیں،انشاءاللہ اس سال 91اپ گریڈ ہو جائیں گی، ہیلتھ کارڈ کے ذریعے 90ہسپتال اس سے مستفید ہو سکتے ہیں، صحت کے معاملے میں پاکستان کی تاریخ میں اس طرح کا قدم پہلے نہیں اٹھایا گیا،

فیصل آباد سمیت دیگر اضلاع میں بھی صحت کارڈ کے منصوبوں پر کام جاری ہے اور وہ دن دور نہیں جب صوبہ پنجاب ایک مثالی صوبہ بن کر ابھرے گا، ہیلتھ کارڈ کے ذریعے فیصل آباد پنجاب کا نمبر ون ڈویژن قرار دیا جائے گا، وزیراعظم عمران خان نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ نیا پاکستان بنائیں گے تو یہ نیا پاکستان ہو گا،صوبہ پنجاب کے اندر ڈیویلپمنٹ کے منصوبوں پر کام جاری ہے اور پائپ لائن پر بھی کام جاری ہے، وزیراعظم عمران خان کی زیر قیادت ہمارا کام جاری رہے گا، تمام ٹیم کو ان کی کامیابی پر مبارکباد اور خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں