سینیٹر شبلی فراز

مادر ِوطن پر جان نچھاور کرنے اور جانبازی دکھانے والے قوم کے ہیرو ہیں،سینیٹر شبلی فراز

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ قوم اپنے شاہینوں کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے آج کے دن دفاع وطن کی خاطر جرآت و شجاعت کی لازوال داستانیں رقم کیں۔

پیر کو یومِ فضائیہ کے حوالے سے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا مادر ِوطن پر جان نچھاور کرنے اور جانبازی دکھانے والے قوم کے ہیرو ہیں، پوری قوم دفاع وطن کیلئے متحد ہے ۔