وزیراعظم

ماحولیاتی تبدیلی، پاکستان اپنی آنے والی نسلوں کے بہترمستقبل کیلئے سوچ رہا ہے، وزیراعظم

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان ماحولیاتی تغیرات کے خلاف اپنے حصے سے زیادہ کام کر رہا اور اپنی آئندہ نسلوں کے بہتر مستقبل کے بارے میں سوچ رہا ہے،

ہفتہ کوسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ماحولیاتی تبدیلی کے لئے بجٹ کا گزشتہ حکومتوں سے موازنہ پیش کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے لڑنے کیلئے اور اپنی آنے والی نسلوں کے بہترمستقبل کیلئے اقدام کررہاہے ، ماحولیاتی تبدیلوں سے نمٹنے کیلئے بجٹ میں ساڑھے14.5ارب مختص کیے۔