اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)مائیکرو سافٹ کے بانی بِل گیٹس پاکستان کے ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ بِل گیٹس صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزیرا عظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے۔
جمعرات کو ذرائع کے مطابق بِل گیٹس نے کورونا سے متعلق قائم چک شہزاد میں اسپتال کا دورہ بھی کیا، بِل گیٹس این سی او سی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ بھی کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بل گیٹس کو پاکستان میں کورونا اور پولیو کی روک تھام سے متعلق اقدامات پربریفنگ دی جائے گی۔








