پیٹرول 137

مئی میں پیٹرول کی کھپت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(ر پورٹنگ آن لائن)مئی میں پیٹرول کی کھپت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ ایک ماہ میں پیٹرول کی کھپت 15 فیصد اضافے سے 7 لاکھ 31 ہزار ٹن ہوگئی۔ معاشی سرگرمیوں کے اضافے سے پیٹرول اور ڈیزل کی مانگ میں اضافہ ہوگیا۔ جولائی 2020 سے مئی 2021 میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت 1 کروڑ 75 لاکھ کی سطح پر آگئیں۔ پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت میں بالترتیب 15 اور 11 فیصد اضافہ ہوا، ڈیزل کی فروخت 11 فیصد اضافے سے 7 لاکھ 61 ہزار ٹن کی سطح پر پہنچ گئی۔

اسی طرح مئی میں فرنس آئل کی فروخت 16 فیصد بڑھ گئی۔ 11 ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 18 فیصد اضافہ ہوا، 11 ماہ میں پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت 13 اور 19 فیصد بڑھ گئی جبکہ فرنس آئل کی فروخت میں 46 فیصد کا اضافہ ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں