عرفان صدیقی 152

لیگی سینیٹر عرفان صدیقی نے پیٹرول کی قیمت پر اپوزیشن کے موقف کی حمایت کردی

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر عرفان صدیقی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پراپوزیشن کے موقف کی حمایت کردی۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کل بھی غلط تھا اور آج بھی غلط ہے، ہزار لیپا پوتی کریں مگر پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا دفاع نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں دیکھنا چاہیے کس حد تک عوام کو ریلیف دے سکتے ہیں، پییٹرول کی قیمت میں اضافے پر اپوزیشن کے مقف کی حمایت کرتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں