لاہور(ر پورٹنگ آن لائن)لیونگ لیجنڈ فلمساز ،مصنف وہدایتکار سید نور کی فلم انڈسٹری میں گولڈن جوبلی تقریب 2اکتوبر کومنعقدہو گی۔ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور چیئرمین ایوارڈز کمیٹی سید سہیل بخاری کے مطابق فلم انڈسٹری کے لیونگ لیجنڈ فلمساز، مصنف وہدایتکار سید نور کے فلم انڈسٹری میں 50سال کی گرانقدر فنی، تخلیقی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے گولڈن جوبلی تقریب کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیاہے جو2اکتوبر کو منعقد ہو گی۔
سید نور کی بطور مصنف پہلی فلم”سوسائٹی گرل”سے ”چین آئے نہ تک کی منظرکشی کی جائے گی۔۔تقریب میںزندگی کے ہر شعبہ سے نمایاں افراد کے علاوہ شوبز شخصیات سید نور کے فن اور شخصیت پر روشنی ڈالیں گے ۔ یہ تقریب الحمرا ہال 1 شاہراہ قائداعظم لاہور میں منعقد کی جائے گی ۔