بارسلونا(ر پورٹنگ آن لائن) بین الاقوامی فٹبالر لیونل میسی نے بارسلونا کلب سے 5برس کے نئے معاہدے میں اپنا معاوضہ آدھاکردیا۔ارجنٹائنی اسٹرائیکر لیونل میسی نے بارسلونا کلب سے 5برس کا نیا معاہدہ کرلیا جب کہ انھوں نے اپنا معاوضہ آدھاکردیا ہے۔لیونل میسی نے تکنیکی طور پر گزشتہ ماہ بارسلونا نے اپنی 21سالہ رفاقت ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، وہ فری ایجنٹ کے طور پر دیگر کلبز کو دستیاب تھے،
کلب کے صدر جوآن لیپورٹا نے معاوضے میں کمی کرکے میسی کو ٹیم میں برقرار رکھا،اور اب میسی تنخواہ کی مد میں 40کروڑ کے بجائے 20کروڑ ماہانہ لیں گے۔نئے معاہدے کے مطابق میسی بارسلونا سے مزید 5سال کھیلیں گے اور لیونل میسی رضا مندی کے بعد اب جلد نئے معاہدے پر دستخط کر دیں گے۔