راولپنڈی (رپورٹنگ آن لائن) پاک فوج میں تقرریاں و تبادلے آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کورکمانڈرپشاور، لیفٹیننٹ جنرل محمدعامرکورکمانڈرگوجرانوالہ تعینات کر دیا گیا ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیرکوارٹرماسٹرجنرل تعینات کر دیا گیا ہے ۔
لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) تعینات کردیا گیا۔
کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا ہے۔
