لاہور( رپورٹنگ آن لائن) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی چھاپہ مار ٹیم نے شالامار کے علاقے میں کارروائی کر کے کروڑوں روپے کی بجلی چوری پکڑ لی۔
ایکسیئن شالامار ڈویژن شہزاد چٹھہ کے مطابق ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کی جا رہی تھی،غیر قانونی طور پر الیون کے وی ڈائریکٹ سپلائی فرنس ملز کے عقب سے لگائی گئی تھی۔
ایس ڈی او بلال کالونی ملک ارشد نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی۔کنکشن منقطع کرکے محکمانہ و قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔









