لیسکو

لیسکو نے بجلی چوری کی روک تھام کے لئے بڑے منصوبے پر کام شروع کر دیا

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو ) نے بجلی چوری کی روک تھام کے لئے بڑے منصوبے پر کام شروع کردیا،سافٹ ویئرکی مدد سے بڑے پیمانے پر ہونے والی بجلی چوری کو روکا جائے گا ،کمپنی نے منصوبے کے تحت 2200 صنعتی صارفین کے بلنگ میٹرز کو تبدیل کرنے کا حکم دیدیا۔

اس حوالے سے لیسکونے بلنگ میٹرز کو سمارٹ میٹرز کے ذریعے تبدیل کرنے کا کام شروع کردیا ہے ۔چیف انجینئر ڈیزائن نثار سرور کو سمارٹ میٹرز کی تنصیب کے لئے اہداف دے دیئے گئے۔لیسکو میں سافٹ ویئر اور سکیورٹی بریچ سے بجلی چوری کی نشاندہی ہوئی، سمارٹ میٹرز سے بجلی چوری کی کوشش پر کنٹرول روم میں سگنل ملے گا .

سگنل کی بنیاد پر مذکورہ صارفین کے کنکشن کی چیکنگ ہوسکے گی۔کمپنی کے ناردرن اور ایسٹرن سرکل میں سمارٹ میٹرز کی تنصیب شروع کی گئی۔سمارٹ میٹرزکی تنصیب سے بلنگ کوکنٹرول روم سے منسلک کر دیا جائے گا ۔بلوں کی عدم ادائیگی پرکنٹرول روم سے کنکشن منقطع کر دیاجائے گا ۔