لیسکو

لیسکوکامیٹریل ودیگرامورکیلئے20ارب78کروڑروپیکابجٹ منظور

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے مالی سال 2025-26کیلئے میٹریل اور دیگر امور کیلئے 20ارب 78کروڑ روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی ۔

بجٹ میں مختلف شعبوں کیلئے خطیر رقوم مختص کی گئی ہیں تاکہ بجلی کی فراہمی، مرمت اور جدید نظام کی تنصیب کو بہتر بنایا جا سکے۔ تفصیلات کے مطابق اے ایم آئی (Advanced Metering Infrastructure)پراجیکٹ کیلئے 8 ارب روپے منظور کیے گئے ہیں۔ انرجی لاس ریڈکشن (نقصانات میں کمی)کیلئے 3ارب 65کروڑ روپے، ڈسٹری بیوشن آف پاور کیلئے 62کروڑ روپے.

ایریل بنڈل کیبل کے لیے 31کروڑ روپے، ایچ ٹی اور ایل ٹی پولز کی ارتھنگ کے لیے 1ارب 14کروڑ روپے، ٹرانسفارمرز کی مرمت کیلئے 1ارب 87کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ ڈسٹری بیوشن سسٹم کی بہتری کیلئے 30کروڑ روپے، سیفٹی آلات کی خریداری کیلئے 29کروڑ روپے، انسولیٹڈ بکٹ کرینز کے لیے 73کروڑ روپے اور ٹرانسفارمر ورکشاپ کیلئے 9کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔